دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دبئی ميں پبلک ٹرانسپورٹ پر فيشل ريکگنيشن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق جدید ٹيکنالوجی مشکوک افراد کی شناخت ميں مؤثر ثابت ہوئی ہے

دبئی ميں پبلک ٹرانسپورٹ پر فيشل ريکگنيشن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات نے دبئی ميں سیکیورٹی صورت حال بہتر بنانے کے ليے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جدید ٹيکنالوجی مشکوک افراد کی شناخت ميں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

فيشل ريکگنيشن سسٹم کی آزمائش کے ليے ولی عہد شہزادہ شيخ حماد بن محمد کی سربراہی ميں رواں ہفتے ايک مشق کی گئی،

جس ميں ميٹرو اسٹيشن پر فرضی حملہ کرنے والوں کی شناخت کی گئی

اور ان تک پہنچا گيا۔

دبئی ٹرانسپورٹ سیکيورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق چہرے سے شناخت کا سسٹم آئندہ چند ماہ ميں متعارف کرا ديا جائے گا۔

About The Author