دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکار سنجے دت موذی مرض کینسر کو شکست دینے میں کامیاب

یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرشئیر کی

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت موذی مرض کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے آج سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ

وہ کینسر کے موذی مرض سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔61 سالہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے

اور انہوں نے کچھ ماہ پہلے ٹویٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں ۔

تاہم اب انہوں نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرشئیر کی ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” پچھلے کچھ ہفتے میرے اور میرے گھر والوں کے لیے بہت مشکل رہے۔

لیکن جیسے کہتے ہیں نہ کہ خدا سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر سپاہی کو ہی دیتا ہے،

اور آج میرے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر میں بہت خوش ہوں کہ میں اس لڑائی سے فاتح ہوکر لوٹا ہوں اور انہیں بہترین تحفہ دینے کے قابل ہواہوں،

جومیں دے سکتا ہوں،وہ ہے صحت اور اپنے خاندان کی فلاح و بہبود ۔”

سنجے دت نے اپنے پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ

یہ سب آپ کے پختہ یقین اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ میں اپنی فیملی، دوستوں اور ان تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ کھڑے رہے

اوراس مشکل وقت میں میری طاقت بنے۔ آپ سب کی محبت، احسان اور بے شمار دعاؤں کا بے حد شکریہ ، جو آپ نے میرے لیے بھیجیں۔

سنجے دت نے اپنی ڈاکٹر، ان کی ٹیم، نرسز اور ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ان تمام لوگوں نے پچھلے کچھ ہفتوں میں میرا بے حد خیال رکھا ۔

اس خوبصورت پیغام کے ساتھ سنجے دت نے کہا یہ خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آپ سب کا بے حد شکریہ۔‘‘

About The Author