نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ نے ملازمین کو شیئر دینے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ملازمین کی اپیلیں خارج کر دی گئیں

سپریم کورٹ نے ملازمین کو شیئر دینے سے متعلق کیس میں دو ہزار تیرہ سے دوہزار انیس تک کے فنڈز جاری کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ملازمین کی اپیلیں خارج کر دی گئیں

عدالت نے ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف نجکاری کمیشن کی اپیلیں منظور کر لی

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بے نظیر سٹاک ایمپلائز سکیم کے تحت ملازمین کو شیئرز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 2009 میں حکومت سرکاری کمپنیز کے 12 فیصد شیئرز ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا ۔۔

سال 2013 میں حکومت بدلی تو ملازمین کو منافع کی ادائیگی روک دی گئی ۔ موجودہ حکومت نے سکیم کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2013 سے 2019 تک کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ۔۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی حکومت کے مالی حالات اسی وجہ سے خراب ہیں ۔ حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا ۔

یہ پیسے الیکشن اسٹنٹ کی غرض سے بانٹے گئے ہیں ۔۔

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی پیسہ سارا سرکار کا ہوتا ہے حکمرانوں کا ذاتی نہیں ۔۔

یہ بھی ہوا کہ 15 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی دی گئیں ۔۔

حکومت کا پیسہ پھینکنے کے لیے نہیں ہوتا ۔۔

ملازمین کے ٹرسٹ کے شیئرز پر کیا حقوق ہیں زبانی نہیں قانون کے مطابق عدالت کو بتائیں

صرف مخصوص اداروں کے ملازمین کو سہولت نہیں دی جا سکتی۔

About The Author