دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں 10 سالہ لڑکے کا لوگوں کی جان بچانے کے لیے انوکھا طریقہ

میکس نامی لڑکے نے ٹینٹ میں 200 دن گزارے اور غریبوں کی جان بچانے کے لیے چندہ جمع کیا

برطانیہ میں 10 سالہ لڑکے نے لوگوں کی جان بچانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا کر ہزاروں پاؤنڈ چیرٹی جمع کر لی۔

میکس نامی لڑکے نے ٹینٹ میں 200 دن گزارے اور غریبوں کی جان بچانے کے لیے چندہ جمع کیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے دوست چونسٹھ سالہ رکِ نے مرنے سے قبل اسے ایک ٹینٹ فراہم کیا

اور آئیڈیا دیا تھا کہ اس خیمہ کے ذریعے وہ ضروت مندوں کے لیے امداد جمع کر سکتا ہے۔

جس کے بعد دو سو دن ٹینٹ میں گزارنے کے دوران میکس نے 75 ہزار پاؤنڈ جمع کر لیے

اور ساری امدادی رقم اس طبی مرکز کے سپرد کر دی

جہاں اس کے دوست نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔

About The Author