ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 337 شہریوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کے کورونا پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یومیہ اموات چھ سو تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
حکومت نے کیسز بڑھنے پر تہران کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، دکانیں اور دیگر عوامی مقامات 3 اکتوبر سے بند ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب