دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے, وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصرکا بلاامتیاز احتساب جاری رہےگا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصرکا بلاامتیاز احتساب جاری رہےگا

اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں،

ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے،،

ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے،

ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں،،، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا

وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا

گیارہ جماعتوں کاغیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔۔

About The Author