پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ کے لئے لاہور سے ریلی نکالنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
تھانہ شاہدرہ لاہور میں لیگی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمہ میں پنجاب ساوَنڈ ایکٹ اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
یہ مقدمہ گزشتہ رات 10بجے درج کیاگیا۔ ایف آئی آر میں روڈ بلاک کرکے عوام کو پریشان کرنے کی دفعات بھی لگائی گئیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سولہ اکتوبر کی شا کو شاہدرہ چوک کو بلاک کرکے کنٹینرز لگا کر ٹریفک بلاک کی گئی، بغیر اجازت ٹریفک بلاک کرنے سے شہریوں کو پریشانی ہوئی.
ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آکر خطاب کیا گیا، خطاب کے دوران حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں،
مقدمہ میں مریم نواز، محمدصفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک ،بلال یاسین ، سمیع اللہ، سیف الملوک کھوکھر سمیت ہزاروں کارکن نامزد کیے گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور