نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے

سعودی عرب میں عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔۔

مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سےایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ

نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔

شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔

کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے

جس کے تحت ہر روز چالیس ہزار نمازی اور 15 ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے

اور یہ حرم مکہ کی کل گنجائش کا 75 فیصد ہوں گے

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔

About The Author