دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں بھی اضافہ

رواں سال نو ماہ کے دوران فیس بک کے ذریعے ہراسگی کے گیارہ ہزاردو سوپینسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا

رواں سال نو ماہ کے دوران فیس بک کے ذریعے ہراسگی کے گیارہ ہزاردو سوپینسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔رواں سال کے نو ماہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے سولہ ہزار پانچ سو مرد و خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ فیس بک کے ذریعےگیارہ ہزار دوسو پینسیٹھ خواتین کوبلیک میل اور ہراساں کرنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق فیس بک پر رواں سال خواتین کو جعلی اکائونٹ بنا کر بلیک میل کرنے کی انیس سو پچیس شکایات موصول ہوئیں۔

واٹس ایپ کے ذریعے تین ہزار آٹھ سو انیس مردو خواتین کو بلیک میل کیا گیا۔نوماہ کے دوران سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کی چھ ہزار ایک سوتراسی شکایات موصول ہوئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے ریکارڈ کے مطابق سال دوہزار انیس کے بارہ ماہ کے دوران مجموعی طور پربارہ ہزار شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

حکام کا کہنا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے ہمیں اپنے بچوں کو سائبرجرائم سے متعلق آگاہی دینا ہوگی۔

About The Author