کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب رنگ ساز فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
تیسرے درجے کی آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔
تمام ملازمین کو فیکٹری سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ کی فیکٹری میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ۔غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔شدت دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔
پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے آپریشن میں شریک ہوگئے۔
فیکڑی میں آتشزدگی کے وقت 20 سے 25 ملازمین موجود تھے۔
تمام کو بروقت باہر نکال لیا گیا۔فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے سبب لگی۔
اے وی پڑھو
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے طوفان 340کلومیٹر دورہے