دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑے کا ایک سال بعد پاکستانیوں سے منفرد رابطہ

اپنے دورہ پاکستان کی ایک سالہ تکمیل کے بعد عزتِ مآب ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ان دو اداروں سے رابطہ کیا

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے اپنے دورہ پاکستان کی ایک سالہ تکمیل پر پاکستان میں لوگوں سے رابطے کیے۔

اپنے دورہ پاکستان کی ایک سالہ تکمیل کے بعد عزتِ مآب ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے ان دو اداروں سے رابطہ کیا جہاں وہ اکتوبر 2019 میں تشریف لے گئے تھے۔

اس گفتگو کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ وہ لوگ کس طرح کورونا وائرس کے وبائی مرض سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

عزتِ مآب شاہی جوڑے نے اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات کے اساتذہ سے وڈیو کال کے دوران اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کے متعلق دریافت کیا۔

اس کے بعد شاہی جوڑے اور اسکول کی طالبات کے درمیان پکشنری (Pictionary) کے کھیل کے کچھ دور چلے۔

گذشتہ سال حکومتِ پاکستان کے زیرانتظام اسی اسکول کے دورے کے دوران ، شاہی جوڑے نے کنڈرگارٹن سے لیکر چَھٹی جماعت تک کی طالبات سے سے ملاقات کی تھی۔

اس دوران ان کی توجہ برطانیہ کے کامیاب ‘ٹیچ فرسٹ ‘ (Teach First Scheme) منصوبے کے تشکیل کردہ ٹیچ فار پاکستان پروگرام (Teach for Pakistan Programme) سے مقامی طلباء کو پہنچنے والے فوائد کی جانب رہی۔

اس وڈیو کال کے دوران تدریسی عملے نے ڈیوک اور ڈچز کو مطلع کیا کہ مارچ سے ستمبر کی درمیانی مدت کے دوران جب اسکول بند تھے

تو انہوں نے کس طرح واٹس ایپ جیسی رابطہ ایپلی کیشنز کے ڈریعے اور طلباء کو خصوصی طور پر تیار کردہ ‘لرننگ پیک’ فراہم کر کے اپنا تدریسی عمل جاری رکھا۔

اس کے بعد ڈیوک اور ڈچز نے لاہور میں واقع ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے عملے اور وہاں کے بچوں سے گفتگو کی

جہاں وہ گذشتہ ماہِ اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان میں بھی دو دفعہ تشریف لے گئے تھے۔ عملے کے ان ارکان اور بچوں میں سے اکثر سے شاہی جوڑے کی پچھلے سال کیے جانے والے دورے کے دوران ملاقات بھی ہو چکی تھی۔

شاہی جوڑے کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کی سربراہی میں خصوصی مشقوں کے ذریعے چلڈرن ویلیج کے بچوں کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جانے والی تربیت اور

وبائی مرض کے دوران عملے اور بچوں کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی کے لیے کیے جانے والے کام سے آگاہ کیا گیا۔

ایس او ایس ویلیج کے کچھ بچوں نے ڈیوک اور ڈچز کو ان کے گذشتہ سال دورے کی اپنی یادوں کے بارے میں تخلیق کردہ فن پارے بھی دکھائے

جس میں ان کی تیار کردہ تصاویر اور دوستی کے کنگن بھی شامل تھے۔

لاہور کا ایس او ایس چلڈرن ویلیج 1977 میں قائم کیا گیا۔ یہاں 150 سے زیادہ کم عمر لڑکیاں اور لڑکے رہائش پذیر ہیں

جنہیں گھریلو اور خاندانی ماحول فراہم کر کے خوشحال، پُر اعتماد اور وسیع القلب بالغ افراد بننے کے لیے تربیت کو فروغ دیا جاتا ہے۔

گذشتہ سال ڈیوک اور ڈچز نے چلڈرن ویلیج کا دو دفعہ دورہ کیا۔

ان دوروں کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ متعدد سرگرمیوں بشمول کرکٹ،

فنون اور دستکاری میں حصہ لیا اور وہیں رہائش پذیر ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

About The Author