نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب اور پانی ۔۔۔ ارشد لاشاری

میری ارباب اختیار آقاوں سے التجا ھے کہ میرا وسیب. بلاتفریق پورے پاکستان کی. ھر طرح کی خوراک پیدا کرتا ھے

ارشد لاشاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرائیکی وسیب بنیادی طور پر ایک زرعی خطہ ھے ،اور اس خطہ کی تمام روزگار کے وسائل زرعت اور لایئواسٹاک ،پر مشتمل ھیں ،اور ان وسائل کا منبع پانی ھے ،

اسلیے وسیب میں اکثر. پانی کا بحران جنم لیتا رہتا ھے ،جس سے وسیب کی تمام معیشت میں گراوٹ پیدا ھوتی ھے اور مسلسل بیروزگاری،غربت ،اور ھجرت کا المیہ جاری ھے ،

جیسا کہ سرائیکی وسیب کی وفاق میں کوئی نمائیندگی نہیں تو اس لیے وفاقی اداروں میں وسائل کی تقسیم اور بین القوامی معاہدوں میں سرائیکی وسیب کے مفاد اور جغرافیائی حالات کو یکسر نظرانداز کر دیا جاتا ھے ،جسکی اہم مثال سندھ طاس معاہدہ اور کالاباغ ڈیم وغیرہ ھے ،اس کے ساتھ ساتھ جو وسیب کے مکمل اپنے پانی کے وسائل ھیں انکی منصوبہ بندی تو دور سوچنا تک گوارا نہیں کیا جاتا ،

میری ارباب اختیار آقاوں سے التجا ھے کہ میرا وسیب. بلاتفریق پورے پاکستان کی. ھر طرح کی خوراک پیدا کرتا ھے ،اور رب کریم نے وسیب کو دنیا کا بہترین جغرافعیہ دیا اسکے تین اطراف بلندبالا پہاڑ اور ایک سے ایک عظیم دریاوں کی گزرگاھیں ھیں ،اور سب کی اترائی وسیب کی طرف ھے ،

سرائیکی وسیب کے عین جنوب مغربی حصہ میں کوہ سلیمان کا عظیم پہاڑی سلسلہ ھے جس میں دو سو کے قریب برساتی نالے ندیاں جسےسرائیکی زبان میں نیں کہا جاتا ھے ھیں، جسمیں کئی ایک میں سالانہ دو لاکھ کیوسک سے بھی زیادہ پانی آتا رہتا ھے ،اور ان کا قدرتی رخ بھی وسیب کے اضلاع کی طرف ھےیعنی اگر ھر نیں ندی کی اوسط ایک لاکھ کیوسک پانی بھی سمجھی جاے تو تقریبآ دو کروڑ کیوسک پانی سالانہ کی آمد ھوتی ھے جس سے منگلا اور تربیلا جیسے دس ڈیم بھرے جا سکتے ھیں ،اس پانی سے وسیب میں پانی کا بحران ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید لاکھوں ایکڑ اراضی بھی آباد کی جا سکتی ،جس سے وسیب میں بیروزگاری اور مہنگائی بھی کافی حد تک کم کی جا سکتی ھے ،

سب سے اہم بات کہ یہ تمام علاقے غیر متنازعہ اور ایک صوبے میں شامل ھیں ،اگر حکومت ان علاقوں میں چھوٹے چھوٹے پچاس،ساٹھ کم لاگت والے ڈیم بنا دے تو اس سے ھر سال وسیب میں ھونے والی سیلابی صورتحال اور پانی کے ضیاں سے بھی بچا جا سکتا ھے ،اسکے علاوہ محفوظ شدہ پانی وسیب کی ضرورت پوری کرنے کے بعد اضافی پانی دریاے سندھ کے زریعے صوبہ سندھ اور بلوچستان کو بھی پہنچایا جا سکتا ھے ،

اسکے علاوہ کوہ شیخ بدین کوہ نمک اور سون سکیسر کے پہاڑی نالے بھی سرائیکی وسیب میں ھر سال سیلابی صورتحال پیدا کرتے ھیں ،ان پر بھی توجہ دی جاے اور جامع پلان بنایا جاے

خدارا میرے وسیب کو بھی اپنا سمجھیے

سرائیکی قوم کو بھی پاکستان کا حصہ سمجھیے !…

About The Author