دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک میسنجر کا نیا لوگو اور ڈیزائن متعارف

فیس بک نے بلاگ میں بتایا کہ نیا ڈیزائن میسجنگ کے مستقبل کی عکاسی کرتا ہے

فیس بک میسنجر کا نیا لوگو اور ڈیزائن متعارف

ڈیزائن میں پہلے سے زیادہ روشن لوگو، نئے ڈیفالٹ چیٹ کلر،

اضافی چیٹ تھیمز اور کاسٹیوم ری ایکشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فیس بک نے بلاگ میں بتایا کہ نیا ڈیزائن میسجنگ کے مستقبل کی عکاسی کرتا ہے

جو پہلے سے زیادہ ڈائنامک، پرتفریح اور اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے ری ڈیزائن کا ایک لانچ ٹریلر بھی جاری کیا گیا

جس میں چند حالیہ فیچرز جیسے واچ ٹوگیدر، ویونگ پارٹیز اور ڈارک موڈ کو دکھایا گیا ہے

  ویڈیو میں انسٹاگرام صارفین سے کراس ایپ چیٹنگ کو بھی اسپاٹ لائٹ کیا گیا ہے جو بہت جلد لوگوں کو دستیاب ہوگا،،

رپورٹ کے مطابق میسنجر میں تھرڈ پاارٹی اے آر ایفیکٹس سپورٹ کو بھی اگلے

سال متعارف کرایا جائے گا۔

About The Author