دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنگاپور: گراؤنڈ کیے گئے ائیر بس جمبو جیٹس کو پوپ اپ ریسٹورنٹ میں تبدیل

منفرد ریستورانٹ میں کھانا کھانے کے لیے لوگوں نے تیس منٹ میں سب ٹکٹس خرید لیں

سنگاپور ائیر لائن نے اپنے دو گراؤنڈ کیے گئے ائیر بس جمبو جیٹس کو پوپ اپ ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا،،

منفرد ریستورانٹ میں کھانا کھانے کے لیے لوگوں نے تیس منٹ میں سب ٹکٹس خرید لیں،،

چنگی ائیرپورٹ پر بنے پوپ اپ ریسٹورنٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے آدھے لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہے،،

جمبو جیٹس میں صارف نامور شیفس کے کھانوں کو چار سو ستر ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ،، جبکہ
A380 @Changi
نامی ریستورانٹ سے لوگ گھروں میں بھی کھانا ڈلیور کرواسکتے ہیں،،

سنگاپور ائیر لائن کے مطابق عالمی وبا کے باعث انہیں 2020 کی دوسری

سہ ماہی میں 825 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا جسے پورا کرنے کے لیے یہ آئیڈیا اپنایا گیا ہے

About The Author