نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کی سیاست۔۔۔ ارشد لاشاری

اب تو سونے پر سہاگہ ھو گیا ،سرائیکی قوم پرست ،نوجوان ،آبادگار ،اور بزرگوں کو صوبہ صرف ایک ووٹ کی دوری پر نظر آ رھا تھا

ارشد لاشاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

سرائیکی زبان میں ایک کہاوت ھے کہ

(،بھاندیاں دی لتاں بھاوین تے نہ بھاندیاں دے منھ وی نی بھاندے)

یہ کہاوت ان دوستوں کیلئے پیش کی ھے جو حکومت وقت کے ھر یوٹرن ھر وعدے اور ھر فیصلے کے دفاع کیلئے پتہ نہیں کہاں کہاں سے عجیب وغریب دلائل ڈھونڈ کر لاتے ھیں خیر محبت اور سیاسی وابستگی اپنی جگہ اب آتے ھیں اصل مقصد کی طرف ،

الیکشن سے کچھ عرصہ پہلے سرائیکی وسیب میں اچانک جنوبی پنجاب صوبہ محاز نامی ایک سیاسی ہلچل پیدا ھوئی ،اور بلکل ویہی منظرنامہ بن گیا جو 2013 میں تحریک انصاف کیلئے بن گیا تھا ،سرائیکی وسیب کے تمام اضلاع سے. بڑے بڑے نام والے حکومتی لوٹے اور کچھ دوسرے لوٹے ٹوٹ ٹوٹ کر جنوبی صوبہ محاز کی جھولی میں گرنے لگے وسیب میں ھر طرف شور مچ گیا اپنا صوبہ اپنا اختیار ،عام سرائیکی قوم پرست کیساتھ ابادگار بھی. خوش ھو گیا کہ آبادگار لیڈران بھی اس مہم میں شامل تھے ،کچھ دن بعد پھر ہلچل مچی صوبہ محاز اور عروج پر چڑھی پی ٹی آئی نے اس شرط پر الحاق کر لیا کہ. حکومت ملتے ھی سو دن میں نیا صوبہ تیار !

اب تو سونے پر سہاگہ ھو گیا ،سرائیکی قوم پرست ،نوجوان ،آبادگار ،اور بزرگوں کو صوبہ صرف ایک ووٹ کی دوری پر نظر آ رھا تھا ،عام قوم پرست کا تو بس نہیں چل رہا تھا کہ یہ ووٹ منہ پر مارے اور یہ صوبہ مل جاے ،بلاشبہ سرائیکی وسیب میں یہ پہلا الیکشن تھا جو مکمل صوبے کی بنیاد پر لڑا گیا ،ھر سیٹ پر صوبے کے نام پر بلے پر ٹھپہ لگا اور سرائیکی وسیب میں غالب اکثریت سے بھی زیادہ ووٹ بلے کو ملا ،

اور پھر پی،ٹی،آئی کی حکومت بن گئی وزارتیں تقسیم ھو گئیں سو دن پورے ھوے عمران خان وزیراعظم بن گئے تادم تحریر ان کے بھی ڈیڑھ سال پورے ھو گئے ،پر صوبے کا دور دور تک کوئی نام نشان نہیں ،بلکہ بات گھوم کر کبھی سیکرٹیٹ اور کبھی کچھ میں اٹکی ھے

بلکہ وہی گسے پٹےدلائل ھمارے پر اکثریت نہیں ،بودے بیان جی ن لیگ اور پی پی نے بھی صوبے کا وعدہ کیا تھا ،ان سے کیوں نہیں پوچھتے ،وغیرہ وغیرہ ..بلکہ اب تو صوبے کے سوال پر ایسے آنکھیں دیکھاتے ھیں کہ زندہ ہی گاڑ دیں..

اب ان کوئی بتاے جناب ن لیگ تو کھلی مخالفت ھے پنجاب کی تقسیم کی ،اور پی پی نے حکومت بینظیر کی شہادت کے صدقے میں بنائی تھی اور حکومت میں آنے کے بعد سرائیکی صوبے کا لولی پوپ دیا تھا ،

صوبے کے نام پر ووٹ تو آپ نے لیا ،

سو دن کا ٹائم فریم تو آپ نے دیا ،

سرائیکی وسیب نے صوبے کے نام پرغالب اکثریتی ووٹ تو آپ کو دیا !!

سرائیکی وسیب نے پی پی اور ن لیگ کو مکمل ٹھکرا دیا. اب صرف پی ٹی آئی ھی مکمل زمہ دار ھے ھمارے جزبات کی وسیب نے اپنی اکثریت آپ کو دے دی اب آپ کو پورے ملک نے اکثریت نہیں دی تو اس میں وسیب کا کیا قصور ،جب آپ اپنے مطلب کی خاطر دوسری پارٹیوں سے ہاتھ ملا سکتے ھو تو صوبے کی خاطر کیوں نہیں ?

ھر بات پر یوٹرن ،بودے دلائل اب نہیں چلیں گے عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاسی بقا اب صرف صوبے کی تکمیل میں ھے ورنہ پھر وہ دن دور نہیں جب آپ کا حال بھی جنرل ایوب ،سے لیکر مشرف اور سائیکل سواروں تک کا ھوا ……..

About The Author