دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیڈی ڈیانا کے انتقال کو تیئس سال گزر گئے مگر ان کی شخصت کا سحر آج بھی برقرار ہے

قدیم یونانی فارمولے نے ڈیانا کو شاہی خاندان کی پرکشش اور حسین شخصیت قرار دے دیا

لیڈی ڈیانا کے انتقال کو تیئس سال گزر گئے مگر ان کی شخصت کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

خوبصورتی ماپنے والے قدیم یونانی فارمولے نے ڈیانا کو شاہی خاندان کی پرکشش اور حسین شخصیت قرار دے دیا۔

لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن لیڈی ڈیانا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

خوبصورتی ماپنے والے قدیم یونانی گولڈن ریشو فارمولے نے دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کی خوبصورت خاتون قرار دے دیا ۔

فارمولے کے مطابق پرنسس ڈیانا کی آنکھیں، ناک اور پلکیں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں ۔

ان کا اسکور نواسی اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہا ۔

فہرست میں اٹھاسی اعشاریہ نو فیصد کے ساتھ اردن کی ملکہ رانیا دوسرے نمبر ہے ۔

خوبصورتی کے لحاظ سے شاہی خاندان کی موجودہ  خواتین میں وہ پہلے نمبر پر ہیں ۔

موناکو کی سابق شہزادی  اداکارہ گریس کیلی اٹھاسی اعشاریہ آٹھ فیصد کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

پرنسس لیڈی کی بہو میگن مارکل کا اسکور ستاسی اعشاریہ سات فیصد رہا ۔

ان کی آنکھیں، ہونٹ اور ناک ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔

حیران کن طور پر  چھیاسی اعشاریہ آٹھ دو فیصد کے ساتھ شہزادی کیٹ میڈلٹن کا فہرست میں  پانچواں اور آخری نمبر ہے ۔

About The Author