دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاق جزائر سے متعلق غیر آئینی آرڈیننس واپس لے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول نے کہا کہ نالائق حکمران کوعوام پر مسلط کردیا گیا۔ وفاق کےسندھ  پر حملے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وفاق نے سندھ کے جزیروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے، وفاقی حکومت جزیروں سے متعلق غیر آئینی صدارتی آرڈیننس واپس لے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، آج جزیرے اور کل عمرکوٹ، بدین اور تھرپارکر پر قبضہ کیاجائے گا۔ بچکانہ حرکتوں سے وفاق کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بلاول نے کہا کہ  وفاق کےسندھ  پر حملے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہم زمین کا ایک ٹکڑا بھی نہیں لینے دیں گے ۔ غیرآئینی کام پربات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسےحالات میں حکومت کیساتھ کوئی بات نہیں کرناچاہتے۔ سندھ کے جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے چھینے گئے حقوق واپس کیے جائیں۔ وفاق انتقام کی سیاست کررہا ہے۔ اب عوام نہیں، آپ گھبرا رہے ہیں۔ بنیادی حقوق نہ ہونےکی وجہ سے عوام مسائل کاشکار ہیں۔ نااہل حکومت کو ختم کردیں گے۔ حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا کہ نالائق حکمران کوعوام پر مسلط کردیا گیا۔ وفاق کےسندھ  پر حملے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ہم زمین کا ایک ٹکڑا بھی نہیں لینے دیں گے ۔ غیرآئینی کام پربات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسےحالات میں حکومت کیساتھ کوئی بات نہیں کرناچاہتے۔ سندھ کے جزائرپرقبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے اور چینی کا بحران ہے۔ آئے روزبجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ ہرصوبے کا حکومتی نالائقیوں سے نقصان ہو رہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو گھبرانا پڑے گا۔ تمام جماعتیں مل کر نالائق اور نااہل حکومت کو ختم کردیں گے۔ اگرآپ نےکرپشن نہیں کی توکیوں بھاگ رہے ہیں؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت رو ز بہ روز عوام پر ظلم کررہی ہے۔ سندھ کو اس کے حصے کی گیس نہیں مل رہی ہے۔ ملک میں آٹے، چینی کا بحران ہے۔ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیاہے۔ حکومت این ایف سی کا حصہ نہیں دیتی ہے۔ وفاقی حکومت کی نالائقی سے ہر صوبے میں نقصان ہورہاہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمیں عوامی اورجمہوری نظام لا نا ہوگا۔ موجودہ نظام میں عوام اپنے مسائل کسی بھی فورم پر نہیں اٹھا سکتے۔موجودہ نظام میں عوام کا کوئی اسٹیک نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آمرانہ طرز اپنا یا ہواہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین نے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ ہم احتجاج کرتے تو حکومت انتقامی سلوک شروع کردیتی ہے۔ اب اس حکومت کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ساری جمہوری جماعتیں مل کر اس نااہل حکومت کو ختم کریں گی۔ عمران خان خود بھی کرپٹ ہے اور کرپٹ ترین حکومت کا وزیراعظم ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کتنے کرپٹ ہیں۔ وزیراعظم اداروں کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال نہ کریں۔

About The Author