نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں ایک دن میں ڈرائیورز سے 60 کروڑ جرمانہ وصول کیا جاتا ہے

جبکہ ایک سال میں 10 ملین سے زائد گاڑی چلانے والوں کو کیمرے کے ذریعہ جرمانہ کیا گیا ہے

برطانیہ میں ایک دن میں ڈرائیورز سے 60 کروڑ جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔

چرچل کار انشورنس نے تحقیق جاری کردی

تحقیق کے مطابق کار پارک کرنے والے نمبر پلیٹ اسکیننگ کیمرے سے

سال میں 50 لاکھ سے زائد ڈرائیورز کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

دو سالوں کے دوران نجی کار پارکنگ میں خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت کے

نظام کو نصب کرنے کی درخواستوں میں 61 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

جبکہ ایک سال میں 10 ملین سے زائد گاڑی چلانے والوں کو کیمرے کے ذریعہ جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سسٹم متنازعہ بھی ہے

کیونکہ کیمرے کی وجہ سے 20 لاکھ افراد کو غلط جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

کچھ ڈرائیورز کو زیادہ دیر پارکنگ استعمال کرنے پر اور کچھ کو دن میں

ایک سے زیادہ بار استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

About The Author