نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گوگل کا سیکیورٹی مسائل کے لیے نیا الرٹ سسٹم متعارف

گوگل کے مطابق نئے سسٹم کا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو یقین ہوگا کہ یہ گوگل کی جانب سے ہی آیا ہے

گوگل نے سیکیورٹی مسائل کے لیے نیا الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

نئے فیچر میں گوگل کو اگر اکاؤنٹ کے حوالے سے کسی سیکیورٹی مسئلے کا علم ہوگا

تو وہ ایپ میں ایک الرٹ ڈسپلے کرے گا ۔۔

جس پر کلک کرنے سے سیکیورٹی مسئلے کی وارننگ کے ساتھ ساتھ اسے حل کرنے کا کہا جائے گا۔

گوگل کے مطابق نئے سسٹم کا فائدہ یہ ہے کہ صارف کو یقین ہوگا کہ

یہ گوگل کی جانب سے ہی آیا ہے کسی اور کی جانب سے نہیں، جیسا ای میلز میں ہوتا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر اگلے سال کے شروع میں

کسی وقت تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

About The Author