نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برازیل میں بھی کورونا کیسز پچاس لاکھ سے بڑھ گئے

برازیل میں کورونا کا پہلا کیس 25 فروری کو سامنے آیا۔

برازیل میں بھی کورونا کیسز پچاس لاکھ سے بڑھ گئے،

برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔

پہلے دس لاکھ کیسز ایک سو پندرہ دنوں میں اور آخری دس لاکھ کیسز

صرف پینتیس روز میں سامنے آئے۔ کب کتنے کیسز رجسٹرہوئے، یہ رپورٹ دیکھیے۔

برازیل میں کورونا کا پہلا کیس 25 فروری کو سامنے آیا۔

3 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔

برازیل میں 19جون کو کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

16 جولائی کو کیسز کی تعداد 20لاکھ ہوگئی۔

8 اگست کو کیسز نے 30 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔

2 ستمبر کو کیسز بڑھ کر چالیس لاکھ ہوگئے۔

7 اکتوبر کو کیسز کی تعداد پچاس لاکھ ہوگئی۔

8 اکتوبر کو کیسز کی تعداد پچاس لاکھ سے بڑھ گئی۔

ایک لاکھ کیسز تک پہنچنے میں برازیل کو ارسٹھ دن لگے۔

1لاکھ سے دس لاکھ کیسز تک پہنچنے میں کورونا کو سینتالیس روز لگے۔

اگلے ستائیس روز میں کیسز 10 لاکھ سے بڑھ کر20 لاکھ ہوگئے۔

20 لاکھ سے 30 تک کیسز کا سفر 23دنوں میں طے ہوا۔

اگلے پچیس روز میں مزید 10لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

آخری دس لاکھ کیسز35روز میں سامنے آئے۔ا

About The Author