دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روس: بلدیہ صفائی کرنے والی خاتون نے سرکاری امید وار کو شکست دیدی

سابق مئیر کا کہنا تھا کہ وہ گاؤں چھوڑ کے اب قریبی شہر میں کوئی نوکری ڈھونڈیں گے

روس میں بلدیہ کی صفائی کرنے والی خاتون نے سرکاری امید وار کو شکست دے کر مئیر کا الیکشن جیت لیا

روس میں کوئی بلامقابلہ الیکشن نہیں جیت سکتا۔ کسی بھی الیکشن کیلئے کم ازکم دو امیدواروں کا ہونا ضروری ہے ۔۔ اس کے لئے ڈمی امیدوار بھی کھڑا کیا جاتا ہے

، ‎ پوالخینو نامی گاؤں میں پانچ سال مئیر رہنے والے امیدوار کے مقابل جب کوئی نہ آیا تو انہوں نے اپنے دفتر میں صفائی کرنے والی مرینا کی منت کی کہ

وہ جھوٹ موٹ کھڑی ہوجائے۔ لیکن مئیر کو یہ مہنگا پڑ گیا اور خاتون بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا.

سابق مئیر کا کہنا تھا کہ وہ گاؤں چھوڑ کے اب قریبی شہر میں کوئی نوکری ڈھونڈیں گے

About The Author