دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے تباہ ہونے والی اراضی کا نیا رکارڈ بن گیا

رواں سال جنگلات کی آگ سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے تباہ ہونے والی اراضی کا نیا رکارڈ بن گیا

رواں سال جنگلات کی آگ سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے

ابھی بھی 16 ہزار سے زائد فائر فائٹرز 23 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

اسٹیٹ فائر ایجنسی کے مطابق رواں سال کیلی فورنیا میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں

جنگلات کی آگ سے دو گنا اراضی جل کر راکھ ہوئی۔

جنگلات کی آگ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 31 اموات ہوچکی ہیں

جبکہ ساڑھے8 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

About The Author