دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپین کے شہر بارسلونا میں پاکستانی نوجوان مہتاب محبوب کا بے دردی سے قتل

اطلاعات کے مطابق مہتاب محبوب کا مراکشی لوگوں کے ساتھ کوئی پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا

سپین کے شہر بارسلونا میں نامعلوم افراد نے پاکستانی نوجوان مہتاب محبوب کو بے دردی سے قتل کردیا۔

مہتاب محبوب کی عمر 31 برس تھی اور اس کا تعلق ضلع گوجرانوالہ کے علاقے چیانوالہ سے تھا۔

وہ 4 بھائی تھے۔ بارسلونا میں مہتاب محبوب رمبلہ راوال پر رہائش پزیر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہتاب محبوب موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ تھا.

گزشہ رات نامعلوم افراد نے مہتاب محبوب کو اغوا کیا اور تشدد کرکے مہتاب محبوب کو قتل کر دیا.اس کی ڈیڈ باڈی سانت فیلوئی دے یوبریغات سے ملی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مہتاب محبوب کا مراکشی لوگوں کے ساتھ کوئی پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا

جس کی وجہ سے انھوں نے قتل کر دیا. پولیس نے مہتاب محبوب کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے.

اس موقع پر سفیر پاکستان خیام اکبر اور قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے افسوس کا اظہار کیا ہے

اور قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

مقامی پولیس مہتاب محبوب کے قتل کی انویسٹیگیشن کر رہی ہے۔

انصاف کے حصول اور قتل کی وجوہات جاننے کے سلسلے میں

انکی سپینش اتھارٹیز کیساتھ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔مزید تفصیلات پولیس کی انویسٹیگیشن کے بعد سامنے آئیں گی۔۔

About The Author