پی ٹی سی ایل نے یو فون بیچنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن کیوں؟
اسلام آباد
ابوظہبی کی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کو پی ٹی سی ایل کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کے بعد اب پی ٹی سی ایل کی ذیلی سیلولر کمپنی ’یوفون‘ کو مکمل طور پر
فروخت یا پی ٹی سی ایل ہی میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز موبائل لمیٹڈ، جو یوفون کے نام سے معروف ہے،
کو فروخت کرنے کی خبر سے شہریوں کو ایک دھچکا لگا تاہم حکومت کے اس فیصلے کے پس پردہ مقصد یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنا کنزیومر بزنس مکمل طور پر
ختم کرکے انفراسٹرکچر بزنس پر پوری توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستانیوں کو سستے موبائل فونز اور انٹرنیٹ سروسز مہیا کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ یو فون کو پی ٹی سی ایل میں ضم کیا جائے گا یا فروخت کیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق یوفون چونکہ پی ٹی سی ایل ہی کی ملکیت ہے
لہٰذا اس کو پی سی ایل ہی میں ضم کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکیں گے۔ اس کی بجائے اسے کسی دوسری کمپنی کی ملکیت میں دینا ہی بہتر ہو گا۔
جو کمپنیاں یو فون کوخریدنے کی خواہش مند ہیں ان میں چائنہ موبائل پاکستان لمیٹڈ، جو زونگ کے نام سے معروف ہے،
بھی شامل ہے اور یہی یو فون کی سب سے بہتر خریدار ہو سکتی ہے۔
اس طرح پی ٹی سی ایل، جو گزشتہ سات سال سے اپنے ریونیو میں اضافے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے،
اسے اپنے اس اثاثے کو فروخت کر کے مطلوبہ رقم حاصل ہو سکتی ہے جسے وہ انفراسٹرکچر بزنس میں لگا کر اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ