دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالی ووڈ فلمساز مائیکل مورکاٹرمپ کی کورونا وائرس کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار

ٹرمپ کے بارے میں ایک ہی سچائی ہے کہ وہ بے رحم اور پیشہ ور جھوٹے ہیں۔

معروف ہالی ووڈ فلمسار مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس

کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا

مائیکل مور کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

فیس بُک پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مائیکل مور نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ ٹرمپ کے بارے میں ایک ہی سچائی ہے کہ وہ بے رحم اور پیشہ ور جھوٹے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہر ایک شخص جانتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر ایک گھنٹے میں دو سے تین بار جھوٹ بولتے ہیں۔

اور اب وہ انتخابات میں ہارنے کے ڈر سے یہ ڈرامہ کر رہے ہیں۔

About The Author