دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں معیشت کی بحالی کے لیے لوگوں کی انتقامی سیاحت کا آغاز ہو گیا

چینی عوام طویل عرصے سے قرنطینہ، لاک ڈاؤنز اور پابندیوں میں گزار رہے تھے

چین میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے

لوگوں کی انتقامی سیاحت کا آغاز ہو گیا

چینی عوام طویل عرصے سے قرنطینہ، لاک ڈاؤنز اور پابندیوں میں گزار رہے تھے ۔۔

قومی دن پر دئیے جانے والی 8 روزہ تعطیل پر چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کو توقع ہے

کہ 55 کروڑ شہری ملک کے اندر گھومنے جائیں گے۔

مقامی سیاحتی ویب سائٹ کے مطابق معروف مقامات پر ہوٹلوں کی بکنگ دوگنا بڑھ چکی ہے۔

سیاحتی مقامات کی جانب سے لوگوں کو رعایت دی جارہی ہے

جبکہ فضائی کمپنیوں نے نئے روٹس کا اضافہ کیا ہے۔ چین میں 5 سو سے زیادہ

خوبصورت مقامات میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے یا فیس میں رعایت دی جارہی ہے۔

About The Author