دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے متعلق سب سے زیادہ جعلی معلومات امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں

امریکی صدر 38 فیصد غلط معلومات عوام تک پہچانے کے ذمہ دار ہیں ۔

کورونا سے متعلق سب سے زیادہ جعلی معلومات امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں، محققین نے انکشاف کر دیا

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کی ٹیم نے رواں سال یکم جنوری سے 26 مئی کے درمیان انگریزی زبان میں شائع کردہ 38 لاکھ مضامین کا جائزہ لیا۔

جس میں کئی ممالک کا ڈیٹا بیس استعمال کیا گیا۔ جس کے بعد انکشاف ہوا کہ

امریکی صدر 38 فیصد غلط معلومات عوام تک پہچانے کے ذمہ دار ہیں ۔۔

محققین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کے خلاف جراثیم کش دوا کا استعمال اور پھر کلوروکوئن کے استعمال کے زور نے عوام کو شدید گمراہ کیا ۔۔

ٹیم کے مطابق اگر لوگوں کو اس بیماری کے بارے میں غیر سائنسی اور غیر یقینی دعوؤں کے ذریعے گمراہ کیا جائے

تو وہ حقیقی رہنمائی سے کم متاثر ہوتے ہیں

اور اس طرح اس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے‘۔

About The Author