دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک نے مقبولیت کی خاطر تمباکو کمپنیوں جیسے حربے اپنائے

فیس بک کے سابق ڈائریکٹر نے اہم انکشافات کر دئیے

فیس بک نے مقبولیت کی خاطر تمباکو کمپنیوں جیسے حربے اپنائے۔۔۔

اور صارفین کو عادی بنایا۔ فیس بک کے سابق ڈائریکٹر نے اہم انکشافات کردیئے۔

فیس بک کے سابق ڈائریکٹر ٹِم کینڈل کا کہنا ہے کہ صارفین کو فیس بک کا عادی بنانے

میں انہوں نے بھی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب پریشان ہیں کہ فیس بک اپنے صارفین کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے

اور تباہی کے دہانے پر لے جاسکتی ہے

اس سے قبل سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک نے نوجوانوں کو ناکارہ بنا دیا۔۔

About The Author