نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان

اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے

عالمی ادارہ صحت نے غریب ملکوں کے لئے

کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی

اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔

فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیےجائیں گے۔

ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ

یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔

ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائےگا۔

About The Author