دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہبازاور ہم ایک ہیں، قیادت نواز شریف کرینگے، مریم نواز

انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتیں یا ہاریں لیکن ن لیگ حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اپوزیشن لیڈر کو دو بارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر الزام ثابت نہیں ہوا مگر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ تھوڑی سی جگہ دی تو شہبازشریف ان کی جگہ لے لیں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قیادت نواز شریف کریں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ  میرےخلاف بھی ریفرنس دائرنہیں ہوا لیکن پہلےگرفتارکیاگیا۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر عمل درآمد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نا تجربہ کار شخص کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتیں یا ہاریں لیکن ن لیگ حکومت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس کو چاہیں گے، ذمہ داریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لیڈ کریں گے اور ہم سب فالو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اے پی سی کی تحریک سے خوفزدہ ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ عمران خان خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں کہ استعفے دیں تو الیکشن کرادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دے دیے تو الیکشن کرانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ذاتی سوچ ہے کہ مفاہمتی سیاست بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مختلف رائے رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمیرے بیانیے کے بوجھ کو ہرکوئی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حمزہ شہاز کو کورونا ہو گیا لیکن وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز گزشتہ 13 مارہ سے جیل میں ہیں لیکن ابھی تک الزامات ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن سے ش کی باتیں گزشتہ 40 سالوں سے ہو رہی ہیں لیکن یہ حسرتیں پوری نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر گرفتار

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت کوششیں ہوئیں مگر ن لیگ کو نہیں توڑ سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز سمیت ہم سب ایک ہیں۔

About The Author