دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر کو رہا کرے ، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد:

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر کو رہا کرے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، معاون خصوصی، وزراء اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کو طلب نہیں کیا جاتا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،

اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا مفرور ڈکٹیٹر جس پر سنگین الزامات ہیں، اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے اور نہ گرفتار کیا جاتا ہے،

عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں

مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا، نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا،

حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔

About The Author