نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آپ کی عمر رک جائے گی۔۔۔ اشفاق نمیر

بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں ایسا کرنے سے کیا ہوگا اگر ہم روشنی کی رفتار پر سفر کر لیں گے جب ہم روشنی کی رفتار پر سفر کر لیں گے

اشفاق نمیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

روشنی ایک سیکنڈ میں 1 لاکھ 86 ہزار میل کا سفر کر لیتی ہے یہ سپیڈ اتنی زیادہ ہے کہ روشنی ایک سیکنڈ میں زمین کے گرد 7 چکّر لگا لیتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم ایسا سپیس شپ بنا سکتے ہیں جو روشنی کی رفتار پر سفر کرے؟

فی الحال تک ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ میٹر روشنی کی رفتار پر سفر نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے لئے لامحدود توانائی چاہیے ہوگی اگر ہم کائنات کی ٹوٹل توانائی بھی استعمال کر لیں تب بھی ہم روشنی کی رفتار پر سفر نہیں کر سکتے لیکن مستقبل قریب میں ہم روشنی کی قریب قریب رفتار پر سفر ضرور کر سکیں گے

مستقبل میں ناسا زمین سے قریب ترین ستارے جو ہم سے 4 لائٹ سال دور ہیں الفا سینٹوری کے لئے ایک انٹرسٹیلر سپیس پروب مشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو روشنی کی %20 رفتار پر سفر کرے گا اور 20 سالوں میں پڑوسی ستارے تک پہنچ جائے گا

بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں ایسا کرنے سے کیا ہوگا اگر ہم روشنی کی رفتار پر سفر کر لیں گے جب ہم روشنی کی رفتار پر سفر کر لیں گے یا جب ہم بلیک ہول میں ہوں گے تو وقت رک جائے گا جب ایسا ہوگا تو پھر ہماری آنکھوں میں کوئی امیج نہیں بنے گا ہمیں کچھ نظر نہیں آسکے گا کچھ نہ نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت لائٹ فوٹون بھی فریز ہوجائیں گے اور وہ ہماری آنکھوں کے ریٹنا پر نہیں لگیں گے نہ ہمیں کچھ نظر آئے گا نہ وقت کا احساس ہوگا اور اگر ہم ایسے ہی 1000 سال سفر کرتے رہیں تو وقت ہمارے لئے رک جائے گا جب ہم زمین پر واپس آئیں گے تو زمین پر 10 صدیاں گزر چکی ہوں گی اور ہماری عمر اتنی ہی ہوگی جب ہم نے سفر کا آغاز کیا تھا

About The Author