نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بیس جاری کر دیا

آرڈیننس کے ذریعے پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ انیس سو پچاس میں بنیادی تندیلیاں کی گئی ہیں

گنے کے کاشت کاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر، وزن اور غیر قانونی کٹوتی پر تین سال قید اور پچاس لاکھ جرمانہ کی سزا ہو گی

حکومت نے شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی آرڈیننس دو ہزار بیس جاری کردیا

آرڈیننس کے ذریعے پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ انیس سو پچاس میں بنیادی تندیلیاں کی گئی ہیں

قانون کے مطابق شوگر مل گنے کی وصولی کی باضابطہ رسید جاری کرنے کی پابند ہو گی،، واجبات کاشت کار کے اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں گے

کنڈہ جات پر ملز کے ایجنٹ کو باضابطہ رسید جاری کرنا ہو گی

شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو کچی رسید کا اجراء جرم ہو گا

آرڈیننس میں کین کمشنر کو کاشت کاروں کے واجبات کا تعین اور وصولی کا اختیار بھی دے دیا گیا

واجبات کی وصولی بذریعہ لینڈ ریونیو ایکٹ کی جا سکے گی،

واجبات ادا نہ کرنے پر مل مالک گرفتار اور مل کی قرقی کی جا سکے گی

ڈپٹی کمشنرز بطور ایڈیشنل کین کمشنر گرفتاری اور قرقی کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے

گنے کی کرشنگ تاخیر سے شروع کرنے پر تین سال قید اور یومیہ پچاس لاکھ جرمانہ ہو گا،

شوگر فیکٹریز ایکٹ کے تحت جرم ناقابل ضمانت اور قابل دست اندازی پولیس بنا دیا گیا،

مقدمات کی سماعت مجسٹریٹ درجہ اول سے سیکشن 30 کے مجسٹریٹ کو منتقل کر دی گئی ہے۔

About The Author