اسلام اباد
پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے 94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرکے عوام
دشمن فیصلہ قرار دیکر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نے رد عمل میں کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویات مہنگی کرنے والے
وزیراعظم کی زہنی کیفیت کا سرکاری ہسپتال میں معیانہ ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا کام قومی عوامی مسائل کے لئے جامع منصوبہ بندی اور
حل پیش کرنا ہوتا ہے پی ٹی آئی حکومت کی پہلی کابینہ ہے جو وزیراعظم کی صدارت سربراہی میں عوامی فلاحی منصوبوں کی بچائے مافیاز کی سہولت کاری مددگاری کے فیصلے کرتی ہے
نیر بخاری نے کہا کہ ادویات اور ماسک چوری کے میگا سیکنڈل کے الزام پر مشیر کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہوئی اور اب جان بچانے والی ادویات کی
قیمتیں بڑھا کر زخیرہ اندازوں کو مالی فائدے پہنچائے جاییں گےنیر بخاری نے کہا کہ
پی ٹی آئی حکومت کا ہر فیصلہ اشرافیہ کی نمائندہ اور ماکسران افیاز کی کارندہ کا ثبوت ہوتا ہےمہنگائی بے روزگاری کے مارے مریضوں کی دوائیاں مزید مہنگی کرنا
عوام دشمنی کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ ادویات مہنگی کرنا حکومتی شراکتی مافیاز اور زخیرہ اندوزوں کی مالی مددگاری ہےنیر بخاری نے کہا کہ
ادویات نایاب اور مہنگی فروختگی کے بہانے کی آڑ میں مالی شراکت داروں کی حکومتی مددگاری کی جا رہی ہے
نیر بخاری نے کہا کہ روٹی روزگار چھیننے والے بے رحم حکمران عوام الناس کی زندگیوں کے درپے ہیں
دال روٹی سبزی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگی ادویات عوام الناس کی جیبوں پر ایک اور حکومتی ڈاکہ ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور