دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طویل پرواز کے دوران کورونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ حقیقی ہے

تحقیق میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو 27 سالہ خاتون لندن سے ویت نام کی پرواز میں روانہ ہوئی تھی

طویل پرواز کے دوران کورونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ حقیقی ہے

امریکی سی ڈی سی کی تحقیق کے مطابق خاتون مسافر نے طیارے میں موجود

دیگر 15 افراد کو کوویڈ 19 سے متاثر کیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو 27 سالہ خاتون لندن سے ویت نام کی پرواز میں

روانہ ہوئی تھی۔ 10 گھنٹے طویل پرواز میں متاثرہ خاتون کے

اردگرد موجود 15 افراد بھِی متاثرہ ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مریض کے کھانسنے سے وائرس اردگرد

بیٹھے 10دیگر مسافروں تک پہنچتا ہے اور پھر مزید آگے پھیلتا چلا جاتا ہے

کیونکہ ہوائی جہاز کے ایئرکنڈیشنڈ کیبن میں بھی ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں ہوتا

اور ایسی صورت میں وائرس فضا میں زیادہ دور تک جاتا ہے۔

About The Author