نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21 ستمبر 1988 جنم دن بلاول بھٹو زرداری ۔۔۔ فہمیدہ یوسفی

اور وہ اپنی والدہ کی انگلی پکڑ وہ مناظر دیکھا کرتا تھا ۔۔پھر اسی ننھی سی عمر میں ۔۔اس نے اپنے ماموں کا بہیمانہ قتل دیکھا ۔۔

فہمیدہ یوسفی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

21 ستمبر 1988

جنم دن بلاول بھٹو زرداری

21 ستمبر کی صبح شروع ہوئیں۔۔

شہید بی بی نے کراچی کے دیدہ زیب ۔۔

مہنگے ہسپتال کی بجائے۔۔

لیاری کے لیڈی ڈفرن ہسپتال کو زچگی کیلئے منتخب کیا ۔۔

پاکستان میں گائنی کے مایہ ناز

ڈاکٹر فیری ڈن سیٹنا صبح سویرے ۔۔

بی بی کو روم سے لینے آئے ۔۔

نرسنگ اسٹاف نے بی بی کے چہرے پر چادر ڈال دی تھی ۔۔

تاکہ آپریشن تھیٹر لے جاتے ہوئے ۔۔

انہیں کوئی پہچان نہ سکے۔۔

آصف کی والدہ ۔۔

بی بی شہید کی والدہ ۔۔

اور کچھ رشتہ دار درد سے نجات دلانے کیلئے ۔۔

سورۃ مریم کی تلاوت کر رہے تھے۔۔

”بیٹا ہوا ہے”

شوہر کی فخریہ اور مطمئن آواز ۔۔

شہید بی بی کے کانوں میں سنائی دی ۔۔

محترمہ بے ہوشی سے ہوش میں آئی ۔۔

”وہ تم پر گیا ہے”

کے الفاظ سنے ۔۔

اور پھر سوگئیں ۔۔

اور بندوق چلنے کی آواز پر دوبارہ جاگیں ۔۔

جو خوشی میں ہسپتال کے باہر چلائی گئی تھی۔۔

بی بی شہید کے پہلے بیٹے کی پیدائش کی خبریں ۔۔

دنیا بھر کے اخبارات کی شہ سرخیوں میں لگی ۔۔

بلاول کی پیدائش پر زیادہ جشن لیاری میں منایا گیا ۔۔

یہ علاقہ شہید بھٹوز خوشیوں اور غموں میں ۔۔

برابر کا شریک رہا تھا۔۔

بلاول کے نانا نے اپنی سیاسی جنگوں میں۔۔

آخری تقریر لیاری میں کی تھی۔۔

بی بی کی شادی کا عوامی استقبال بھی لیاری میں ہوا ۔۔

بی بی شہید کا خیال تھا ۔۔

کہ میرے بچے کی پیدائش سے لیاری کے لوگوں کا ۔۔

ان ڈاکٹروں اور عملے پر اعتماد بڑھے گا ۔۔

اور وہ اپنے طبی علاج کے لیے اس ہسپتال آیا کریں گے۔۔

بلاول کی پیدائش کے ٹھیک تین ماہ بعد

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ۔۔

اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم بنی ۔۔

بلاول جب ایک سال کا تھا ۔۔

تو امریکی کانگریس میں اپنی والدہ کے ہمراہ ۔۔

خصوصی مہمان تھا ۔۔

جہاں اس کی آمد پر اس کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔۔

وہ جب دو سال کا ہوا تو اس کے والد جیل چلے گئے ۔۔

جہاں وہ اپنی ماں کی گود میں اپنے والد سے ملنے جاتا ۔۔ وہ جب چار سال کا ہوا تو ۔۔

وزیراعظم ہاؤس کے لان میں بڑے فیصلے ہوتے دیکھا کرتا ۔۔ وہ جب آٹھ سال کا ہوا ۔۔

تو پھر اس کے والد جیل چلے گئے ۔۔

اور وہ اپنی والدہ کی انگلی پکڑ وہ مناظر دیکھا کرتا تھا ۔۔پھر اسی ننھی سی عمر میں ۔۔

اس نے اپنے ماموں کا بہیمانہ قتل دیکھا ۔۔

اور ابتدائی جوانی میں اس ماں کو قتل ہوتے دیکھا ۔۔

جس ماں نے بلاول کی ہر سالگرہ ۔۔

خوشیوں سے منائی ۔۔

بی بی کے بے بی کو جنم دن مبارک.

About The Author