دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں حفاظتی اقدامات اور پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں

فیس ماسک کے استعمال کو مزید چھ ماہ کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے برطانیہ میں حفاظتی اقدامات اور پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

فیس ماسک کے استعمال کو مزید چھ ماہ کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا

چھ سے زائد لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

شادی بیاہ میں مہمانوں کی تعداد تیس سے کم کر کے پندرہ کر دی گئی

انھوں نے عوام کو گھر سے دفتری کام کرنے کی ترغیب بھی دی

اور کہا کہ کورونا کے تیز پھیلاو کو روکنے کے لیے ریستورانوں کو جلد بند کرنا چاہیے۔

About The Author