دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خودکار گاڑی میں سونے اور اوور اسپیڈ پر ٹیسلا کے ڈرائیور پر جرمانہ عائد

پولیس کی جانب سے 24 گھنٹوں کے لیے اس کا لائسنس معطل کر کے فردجرم بھی عائد کر دی گئی

خودکار گاڑی میں سونے اور اوور اسپیڈ پر ٹیسلا کے ڈرائیور پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہری کو خود کار-ٹیسلا کار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے دوران سونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی سیٹ مکمل طور پر پیچھے کی طرف جھکی ہوئی تھی

اور ڈرائیور اور مسافر دونوں سو رہے تھے ،،

پولیس کی جانب سے 24 گھنٹوں کے لیے اس کا لائسنس معطل کرنے کے بعد

خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی فردجرم بھی عائد کر دی گئی۔،

ڈرائیور کو دسمبر میں عدالت میں پیش کیا جائے گا

About The Author