چاہتا ہوں چوروں مگرمچھوں سے ریکور کیا گیا پیسہ تعلیم پر لگایا جائے، وزیراعظم عمران خان
ہری پور :
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کرپٹ لوگوں سے ریکور کیا گیا پیسہ تعلیم پر لگایاجائے، ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ عظیم قوم بنائے گا، انسان کوشش کرتا ہے کامیابی اللہ دیتا ہے، علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس راستے سے بہت دور نکل گئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18سال کی عمر میں بڑے خواب لیکر پہلی بار انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا، دنیا ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف نکل چکی ہے، ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے سوچ کو بہتر کرنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم غلام نہیں بننا چاہتے ہیں، ہم اپنا راستہ ایجاد کرناچاہتے ہیں، کمیونزم قومی کیلئے تباہی کا سبب بنتی ہے، انگریز کی غلام اور ذہن کی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، یہ تاثر کہ مغرب ترقی کر سکتی ہے ہم نہیں تو یہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگریز جب سائنسدان بن سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے، ہم وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس سے پاکستان ترقی کرسکے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کرکے ترقی کے راستے پر چلنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ ریکوریونٹ کےذریعے کرپٹ لوگوں سے پیسہ ریکور کیا جاتا ہے، چاہتا ہوں کرپٹ لوگوں سے ریکور کیا گیا پیسہ تعلیم پر لگایا جائے، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے اس لئے کہ ہم کاپی کرتے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی زیادہ وسائل تعلیم پر لگائیں، انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تعلیم پر خرچ کرنا ہوگا، چین اور آسٹریا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں، انسٹیٹیوٹ کاقیام خیبرپختونخوا حکومت کا اہم منصوبہ ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور