دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اعلان

پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے

سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی، پی آئی اے کا بڑا اقدام خصوصی پروازوں کی بکنگ شروع

کراچی :

سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی،

پی آئی اے نے بکنگ شروع کر دی، پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن فعال تھا لیکن اب مسافر بھی جاسکیں گے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے، 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ،

ریاض اور دمام کے لیے 28پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے میں کرونا ٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔

About The Author