دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پہلے پارلیمان کو اور پھر ملک کو آزاد کرائیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

https://youtu.be/ZgFRAgceo5Y

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں رولزکی خلاف ورزی کر کےقانون سازی کی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ کل کے اجلاس میں اسپیکرنے دوبارہ گنتی کےمطالبے  پر ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگرزبردستی قانون سازی کرائیں گے تو یہ عمل زیادہ دیرچلنے والا نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے بلائی گئی  آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پہلے پارلیمان کوآزاد کرائیں گے اور پھر ملک کو آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے نانا کو پھانسی چڑھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے افراد کوشہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹوکو شہید کیا گیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پہلےذوالفقارعلی بھٹوکو کافراورغدارکہا گیا لیکن آج انہیں سب شہید ماننے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جومحترمہ کے وزیراعظم بننے پراعتراض اٹھاتےتھے آج سب ان کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ہماری کردارکشی ہوتی ہے لیکن اس کے باجود اپنے مؤقف اورمنشور پرقائم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج سیاستدان اورصحافی آزادانہ طورپرکام نہیں کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  آج پاکستان مشکل دورسے گزر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ریاست مدینہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی ہوتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحفظ دینا ریاست کا کام ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ میں حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں بھی بارشوں و سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب سیلاب آیا تھا تو اس وقت کی حکومت نے متاثرین کی بھرپور مدد کی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے تمام شرکا کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اے پی سی سے وائس چیرمین پاکستان بار کونسل  عابد ساقی ،محمود خان اچکزئی ، امیر حیدرخان ہوتی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، عبدالمجید خان کانجو سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

About The Author