دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور بی آرٹی بس سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ٹرانس پشاور کے ترجمان نے کہاہے کہ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

پشاور بی آر ٹی بسوں میں اگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظربس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کیا جارہاہے۔ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان نے کہاہے کہ بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

About The Author