دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد3 لاکھ3ہزار89سے بڑھ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 3 لاکھ3 ہزار89 افراد متاثر ہوئے اور6 ہزار 393 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے متاثر2 لاکھ 90 ہزار760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار591 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار946، خیبرپختونخوا میں37 ہزار14، بلوچستان میں 13 ہزار690، اسلام آباد میں 15 ہزار984، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار441 اور گلگت میں 3 ہزار297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار220 اور سندھ میں 2 ہزار 448 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں79 اور آزاد کشمیر میں66 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

About The Author