دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن میں خوفناک آگ نے تباہی مچا دی

تیز ہواوں کے باعث فائر بریگیڈ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے

امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن میں خوفناک آگ نے تباہی مچا دی

آگ سے اب تک 33 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں، ۔

تیز ہواوں کے باعث فائر بریگیڈ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے

جبکہ نیشنل ویدر سروس نے بگڑتی صورتحال کے باعث ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی

امريکہ ميں شمال مغربی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا

ریاست اوریگون، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی

زد میں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل جنگلات جل کر راکھ ہو گئے

بے قابو ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیشنل ویدر سروس نے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی

رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 مختلف مقامات پر جنگلات میں لگی آگ کو تیس ہزار سے زائد فائر فائٹرز بجھانے میں مصروف ہیں

بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے فضا اور ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو چکا ہے

جہاں آگ بجھائی جا چکی وہاں صرف تباہی کے مناظرہی دیکھنے کو مل رہے ہیں

درخت، پول، گاڑیاں اور گھر دہکتے آلاو کی زد میں آکر کھنڈر میں تبدیل ہوچکے ہیں

شہریوں کے مطابق آگ سے ہونے والی تباہی ایسے ہے جیسے بم حملے میں ہوتی ہے

رواں برس کے شروع سے اب تک لگنے والی جنگلاتی آگ کے مختلف واقعات میں چھیالیس لاکھ ایکٹر کا رقبہ جل چکا ہے۔

یہ رقبہ گزشتہ برس لگنے والی آگ کی نسبت 26 گنا بڑا ہے۔

About The Author