دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم کا ساتھی دیپالپور سے گرفتار

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی کے دو مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،، عابد کی بیٹی، والد اور بھائی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں،،،

لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے،، پولیس نے مرکزی ملزم کے ساتھی شفقت کودیپالپورسے گرفتار کر لیا، زیر حراست مبینہ ملزم وقارالحسن کے برادر نسبتی عباس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا،، کہتا ہے واقعے سے کوئی تعلق نہیں،،،

موٹروے زیادتی کیس میں ایک اور گرفتاری بارے پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں رہنے والا شفقت پکڑا گیا ہے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت، عابد کے ساتھ وارداتوں میں ملوث رہا ہے، شبہ ہے اس واقعے میں بھی شامل ہے،، مبینہ ملزم کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا،، جس کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لے لئے گئے ہیں

زیر حراست ملزم وقارالحسن کا برادر نسبتی عباس بھی تھانہ شیخوپورہ میں پیش ہو گیا،، جسے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے،، اس سے پہلے مبینہ ملزم وقار الحسن کے دو برادری نسبتی پولیس کی حراست میں ہیں، عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عابد نوکری کیلئے آیا،، دوسرے مزدوروں کی طرح کبھی کبھار مانگ کر فون استعمال کرتا تھا، اس کے ساتھ اور کوئی تعلق نہیں

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی کے دو مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،، عابد کی بیٹی، والد اور بھائی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں،،،

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور تا سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author