لاہور:تربیلا فور پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 10 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرنے کا اہم ہدف حاصل کر لیا۔ پن بجلی گھر 2018ء میں اپنے پیداواری عمل کے آغاز سے گزشتہ رات تک نیشنل گرڈ کو 10 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کر چکا ہے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے اب تک کی پیداوار سے واپڈا کو 75 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ قومی خزانے کو تقریباً ایک سو ارب روپے کی بچت ہوئی، کیونکہ اتنی بجلی مہنگے تھرمل ذرائع سے پیدا کی جاتی تو قومی خزانے کو اضافی ایک سو ارب روپے خرچ کرنا پڑتے۔
ایک ہزار 410میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا تربیلا فور پن بجلی گھر ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ، اقتصادی استحکام اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر4پر تعمیر کیا گیا ہے اِس کے تین پیداواری یونٹ ہیں۔ ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 470میگاواٹ ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِس منصوبے کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کرنے والے عالمی بنک نے تربیلا فورتھ کو واپڈا کا فلیگ شپ پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوارفروری 2018ء میں شروع ہوئی جبکہ باقی دو یونٹ مرحلہ وار 2018ء کے وسط میں مکمل ہوئے۔ تربیلا فور پن بجلی گھر سے ہر سال 30 ارب روپے کی آمدنی کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔
تربیلا فور پن بجلی گھر سے اب تک کی پیداوار سے واپڈا کو 75 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ قومی خزانے کو تقریباً ایک سو ارب روپے کی بچت ہوئی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ