دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں چوتھی فالکن فٹبال سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد

فٹبال لیگ میں آٹھ ٹیمیں عرب دویژن جبکہ آٹھ ٹیمیں ایشین ڈویژن پر مشتمل ہونگی

سعودی عرب میں چوتھی فالکن فٹبال سپر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

جس میں پاکستانی کیمونٹی نے شرکت کی، فٹبال لیگ میں آٹھ ٹیمیں عرب دویژن جبکہ آٹھ ٹیمیں ایشین ڈویژن پر مشتمل ہونگی

سعودی دارالحکومت میں فالکن فٹ بال سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب اور پاکستانی فٹبال کھلاڑیوں کے

علاوہ دیگر عرب اور ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے تھے

جو اب آہستہ آہستہ دوبارہ سے بحال ہو رہے ہیں،

فالکن فٹبال سپر لیگ کے آرگنائزر فرحان مشتاق نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان فٹ بالر دیگر

عرب اور ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر کھیلتے ہیں جس سے ان کے کھیل میں بھی بہتری آتی ہے

دو ماہ سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے جبکہ اسکا فائنل 3 نومبر کو کھیلا جاے گا۔

About The Author