سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں لکڑی سے بنا یورپ کا قدیم ترین پل دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ چیپل بریج خوبصورتی اور طرز تعمیر میں اپنی مثال آپ ہے۔ قدیم پل کی خوبصورتی شہر کے حسن کو چار چاند لگا تی ہے۔
سوئٹزر لینڈ دنیا کا ڈرائنگ روم، دنیا میں جنت کی نظیر، ایسی دل موہ لینے والی خوبصورتی شاید ہی کسی اور ملک کے حصے میں آئی ہو۔
قدرتی حسن سے مالا مال دنیا میں جنت کی نظیر سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں واقع چیپل بریج فن تعمیر میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
لکڑی کے مضبوط تختوں سے بناپل لوزرن کے پرانے شہر کو نئے آباد ہونے والے شہر سے جوڑتا تھا۔
اس پل میں ستارہویں صدی کی کئی شہکار پینٹنگز آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح چیپل برج کو دیکھنے آتے ہیں۔ یہ بے مثال پل نہ صرف لوزرن کی پہچان ہے بلکہ شہر کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔
دنیا بھر سے آئے سیاح جہاں قدرتی حسن سے مالامال اس شہر کی دلکشی کو داد دیتے ہیں وہیں اس تاریخی پل کو دیکھ کر ماضی کے جھروکوں میں کھو جاتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
ڈیلی سویل ٻیٹھک: سندھ ساگر نال ہمیشاں.. ݙوجھادرشن