روس میں بنائی گئی کوویڈ-19 ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے۔
ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں تاہم اس کے معمولی سائڈ ایفیکٹس بھی دیکھے گئے۔
آزمائشی مرحلے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کو کوویڈ-19 کے خلاف مؤثر قرار دینے کا فیصلہ تیسرے مرحلے میں اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔
تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔
سائڈ ایفیکٹس کے طور پر پچاس فیصد بخار، بیالیس فیصد سر درد، 28 فیصد کمزوری جبکہ چوبیس فیصد جوڑوں کے درد کی شکایات سامنے آئیں۔
ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس