نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افریقہ میں کورونا وائرس کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی

حکومت عوام کو چوہے کھانے کی ترغیب دینے لگی

افریقی ملک ملاوی میں کورونا وائرس کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی۔

حکومت عوام کو چوہے کھانے کی ترغیب دینے لگی۔

رپورٹ کے مطابق افریقہ کے بعض ممالک میں جیسے جیسے وائرس پھیل رہا ہے۔ چوہوں کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ ملاوی کی نصف سے زیادہ آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی

گزار رہی ہے۔ شہری گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ گوشت کی ضرورت چوہوں سے پوری کرتے ہیں۔

تاہم اب ملاوی کی حکومت بھی چوہے کھانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ حکومت کے مطابق چوہوں میں پروٹین ہوتی ہے

اسی لیے عالمی وبا کے دنوں میں صحت برقرار رکھنے کے لیے ان کا زیادہ سے زیادہ

استعمال کرنا چاہیے۔کورونا وائرس سے غربت کے شکار اس ملک میں معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

About The Author